Nasir Hussain Shah

روہڑی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے اعزاز میں عبدالخالق سولنگی کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب کے دوران سید ناصر حسین شاہ نے روہڑی کے معززین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی