Post 46

صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خالد محمود شیخ کے بیٹے کی ولیمہ تقریب میں شرکت۔ سید ناصر حسین شاہ نے خالد محمود شیخ کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور دلہا دلہن کو نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔۔۔
Post 39

کراچی: وزیر توانائی و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تمام فلاحی اداروں اور مفت تعلیمی اسکولوں کی بھرپور سپورٹ کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے الفرقان ویلفیٸر آرگناٸزیشن کی 13 سالہ مفت تعلیم دینے کے حوالے سے قاٸد اعظم ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہی تقریب میں صوبائی وزراء محمد علی ملکانی اور سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی شرکت کی اس موقعہ پر الفرقان اسکولز کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے زیر تعلیم بچوں نے شرکاء کو اپنے تعلیمی سفر میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ الفرقان اسکولز سے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں ہم سب اس کارخیر میں حصہ ڈالنے کے لیے موجود ہیں چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے ایسے تمام اسکولوں کی سرکاری سطح پر بھرپور مدد کی جاۓ جو مستحق طلباءوطالبات کو مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں ناصر شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے ہمیں اس طرح کی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے تعلیمی اداروں سولر کو انرجی پر منتقل کردیا گیا ہے اور مرحلہ وار دیگر تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کیا جارہا ہے
Post 28

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے دی جانے والی دعوت افطار میں شرکت کی۔ امان پیر ڈائریکٹر ڈپلومیٹک افیئرز نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی افطار میں شریک تھیں۔
Post 16

کراچی: وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی فنانس کا اجلاس، سب کمیٹی براۓ فنانس میں عوام کے وسیع تر مفاد کے منصوبوں کی منظوری دی گئی سید ناصر حسین شاہ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلنجار، وزیر بلدیات سعید غنی، چیٸرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ، سینیٸر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری صحت اور دیگر محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے فنانس سے متعلق درپیش مساٸل پر غور کیا گیا اجلاس میں گرین لاٸن بی آر ٹی کراچی کو فنکشنل کرنے کے لیے 200 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گٸ کڈنی سینٹر کراچی کے لیے 500 ملین گرانٹ مختص کی گٸ کیڈٹ کالج پٹارو کے لیے 200 ملین گرانٹ کی منظوری دی گٸ کیڈٹ کالج کرم پور کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گٸ نیشنل باکسنگ چمپین شپ کے حوالے سے تجویز پر غور کیا گیا لاہوتی میلہ فیسٹویول گرانٹ کی منظوری دی گٸ محکمہ آبپاشی کی کہیردین ڈرین جیکب آباد سٹی اربن ایریا کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی ورک کی منظوری دی گٸ اجلاس میں محکمہ قانون کی جانب سے افسران کی ترقی کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی گٸ محکمہ قانون کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کی تجویز پر غور کیا گیا
Post 9

کراچی: صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے ہینڈز پاکستان کے اعزاز میں منعقدہ پُروقار عشائیہ اور تقریب میں شرکت کی، جو پاکستان ایکسلینس کلب اور ای ایم اے انٹرپرائزز کے اشتراک سے اس کی شاندار خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔