
Post 109
#SyedNasirHussainShah #SNHS #MuhammadBukhshMeharKhan #SyedAkbarNasirShah #PakistanPeoplesParty #Sindh #AliHouseKarachi
#SyedNasirHussainShah #SNHS #MuhammadBukhshMeharKhan #SyedAkbarNasirShah #PakistanPeoplesParty #Sindh #AliHouseKarachi
وزیر ترقیات و منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کیلئے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نئی اسکیموں کے مقابلے میں جاری اسکیموں کیلئے ترجیحاً رقم مختص کرنے کی تجویز کراچی: وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اور توانائی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت مالی سال 26-2025 کیلئے صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کیلئے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئیں، جن محکموں کے ترقیاتی اسکیموں کیلئے بجٹ تجاویز پیش کی گئی ان مین ورکس اینڈ سروسز بشمول جیل خانہ جات، ہوم ڈپارٹمنٹ کی اسکیمیں ، زراعت سپلائی اینڈ پرائیسز، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، کلچرل ، ٹورزم، اینٹی کیوٹیز اینڈ آرکائیوز، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، ایس اینڈ جی اے اینڈ سی ، انڈسٹریز اینڈ کامرس، انویسٹمنٹس، انرجی اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محکموں کی اسکیمیں شامل ہیں۔ ناصر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نئی اسکیموں کے مقابلے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے ترجیحاً رقوم مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں معلقہ محکموں کے وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ افسران کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ شریک تھے۔ وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکموں کی ترقیاتی اسکیمیں تیار کرتے وقت چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات اور فارمولے کو مدنظر رکھ تیار کی جائیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین صاحب کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ترقیاتی اسکیموں میں ہر کمیونٹی اور علاقے کا خیال رکھا جائے اور بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ محکموں کی نئی اور جاری اسکیموں کیلئے اپنے اپنے محکموں کیلئے جو بجٹ مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز بشمول جیلوں کی اسکیموں کیلئے 675 اسکیموں کیلئے 80 ارب روپے، زراعت سپلائی اور پرائیسز کی 60 اسکیموں کیلئے 9.7 ارب روپے، لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی 38 اسکیموں کیلئے 4.9 ارب روپے، کلچر ٹورزم آرکائیوز اینڈ اینٹ کیوٹیز کی 44 اسکیموں کیلئے 2.8 ارب روپے، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی 210 اسکیموں کیلئے 6.5 ارب روپے، سروسز اینڈ جنرل اینڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی 77 اسکیموں کیلئے 39 ارب روپے، انڈسٹریز اینڈ کامرس کی 1.8 ارب روپے، انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی 2 اسکیموں کیلئے 0.4 ارب روپے ، انرجی ڈپارٹمنٹ کی 16 اسکیموں کیلئے 12.8 ارب روپے اور پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی 28 اسکیموں کیلئے 12.7 اب روپے مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi
وزیر ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت مختلف محکموں کی تجاویز کردہ ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ مالی سال 26-2025 میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کئے جائیں گے، سید ناصر حسین شاہ کراچی: صوبائی وزیر ترقیاتی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سندھ سیکریٹریٹ پی اینڈ ڈی کمیٹی روم میں مختلف محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، مختلف محکموں کے وزراء اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ، ورکس اینڈ سروسز، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، صحت، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، ڈپارٹمنٹ اینڈ اسٹیوٹا(STEVTA)،کالج ایجوکیشن، امپاورمنٹ آف پرسنز ودھ ڈس ایبلٹیز اور ہوم ڈپارٹمنٹ سے متعلقہ ترقیاتی اسکیموں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر ترقیاتی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات و فارمولے کے تحت اسکیمیں تیار کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ نئی اسکیموں میں صرف وہی رکھی جائیں جوکہ انتہائی ضروری اور عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ نامکمل اور ادھوری ترقیاتی اسکیمیں ناصرف حکومت کیلئے بدنامی کا باعث ہیں بلکہ عوام کیلئے سخت تکلیفوں اور ٹریفک میں روانی کیلئے رکاوٹ کا باعث بھی ہیں۔ لہٰذا چیئرمین بلاول بھٹو کی سخت ہدایات ہیں کہ پہلے تمام ادھوری جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے اور اس کیلے فنڈز مختص کئے جائیں ۔ اجلاس مختلف محکموں کی جانب سے میگا پروجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi
#Minister #SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi
متنازع کینال کا فیصلہ موخر ہونے پر سکھر میں آج جشن سندھو منایا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے، سید ناصر حسین شاہ سندھ کے لاکھوں عوام جشن سندھو میں شرکت کرکے چیئرمین بلاول بھٹو سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، سید ناصر حسین شاہ کینال منصوبہ کا فیصلہ موخر ہونا سندھ کے عوام کی یکجہتی اور چیئرمین بلاول کے دانشمندانہ اقدام کا مظہر ہے، سید ناصر حسین شاہ سندھ کے عوام کے بھرپور احتجاج پر وفاق کی جانب سے متنازع کینال منصوبہ کی موخر کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، سید ناصر حسین شاہ وفاقی اور سندھ حکومت عوامی فیصلوں کی دل سے احترام کرتی ہیں، سید ناصر حسین شاہ
کراچی: صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے سیکرٹری توانائی مصدق احمد خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ سمیت محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماء چوہدری منظور احمد نے قصرِ ناصر ہاؤس روہڑی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔