Nasir Hussain Shah

Media Coverage

Post 107

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 106

وزیر ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت مختلف محکموں کی تجاویز کردہ ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ مالی سال 26-2025 میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کئے جائیں گے، سید ناصر حسین شاہ کراچی: صوبائی وزیر ترقیاتی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سندھ سیکریٹریٹ پی اینڈ ڈی کمیٹی روم میں مختلف محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، مختلف محکموں کے وزراء اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ، ورکس اینڈ سروسز، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، صحت، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، ڈپارٹمنٹ اینڈ اسٹیوٹا(STEVTA)،کالج ایجوکیشن، امپاورمنٹ آف پرسنز ودھ ڈس ایبلٹیز اور ہوم ڈپارٹمنٹ سے متعلقہ ترقیاتی اسکیموں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر ترقیاتی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات و فارمولے کے تحت اسکیمیں تیار کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ نئی اسکیموں میں صرف وہی رکھی جائیں جوکہ انتہائی ضروری اور عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ نامکمل اور ادھوری ترقیاتی اسکیمیں ناصرف حکومت کیلئے بدنامی کا باعث ہیں بلکہ عوام کیلئے سخت تکلیفوں اور ٹریفک میں روانی کیلئے رکاوٹ کا باعث بھی ہیں۔ لہٰذا چیئرمین بلاول بھٹو کی سخت ہدایات ہیں کہ پہلے تمام ادھوری جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے اور اس کیلے فنڈز مختص کئے جائیں ۔ اجلاس مختلف محکموں کی جانب سے میگا پروجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

Read More »

Post 105

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 104

#Minister #SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 75

متنازع کینال کا فیصلہ موخر ہونے پر سکھر میں آج جشن سندھو منایا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے، سید ناصر حسین شاہ سندھ کے لاکھوں عوام جشن سندھو میں شرکت کرکے چیئرمین بلاول بھٹو سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، سید ناصر حسین شاہ کینال منصوبہ کا فیصلہ موخر ہونا سندھ کے عوام کی یکجہتی اور چیئرمین بلاول کے دانشمندانہ اقدام کا مظہر ہے، سید ناصر حسین شاہ سندھ کے عوام کے بھرپور احتجاج پر وفاق کی جانب سے متنازع کینال منصوبہ کی موخر کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، سید ناصر حسین شاہ وفاقی اور سندھ حکومت عوامی فیصلوں کی دل سے احترام کرتی ہیں، سید ناصر حسین شاہ

Read More »

Post 63

سید ناصر حسین شاہ علی ہاؤس ڈیفنس فیز 8 کراچی میں موجود ہیں۔

Read More »

Post 62

کراچی: صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے سیکرٹری توانائی مصدق احمد خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ سمیت محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Read More »

Post 48

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماء چوہدری منظور احمد نے قصرِ ناصر ہاؤس روہڑی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔

Read More »

Post 36

صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبابندی سید ناصر حسین شاہ نے علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔

Read More »

Post 35

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے میر رحمت اللہ ڈومکی اور امیر تیمور ڈومکی کی جانب سے افطار عشائیے میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت دیگر معززین شہری بھی موجود تھے۔

Read More »