
Post 103
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi
نیپرا کی جانب سے 270 میگاواٹ سولر پروجیکٹس کی منظوری عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اہم پیشرفت ہے، وزیر توانائی سندھ کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے صوبہ سندھ کے 270 میگاواٹ کے دو سولر پروجیکٹ کی منظوری چیئرمین بلاول بھٹو کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے وژن کی جانب سے اہم پیشرفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج انرجی ڈپارٹمنٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، سی ای او (ایس ٹی ڈی سی) سلیم احمد شیخ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ احمد قاضی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ 150 میگاواٹ کا سولر منسوبہ دیھ میٹھاگار میں جبکہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیھ ہلکانی میں لگے گا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ 270 میگاواٹ سولر منصوبوں کی منظوری ناصرف عوام کو سستی بجلی کی فراہمی میں معاون و مددگار ہوگا بلکہ کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ توانائی کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے والے تمام منصوبوں کی رفتار تیز کریں اور منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ کریں کیوںکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات بھی یہی ہیں کہ تمام عوامی فلاحی اور ریلیف کے منصوبوں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرکے ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچائیں۔
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi
سائیں سید ناصر حسین شاہ علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے۔۔
پاکستان انٹیرئیر فرنیچر نمائش میں رعایتی، معیاری اور برانڈڈ اشیاء دستیاب ہیں، افتتاحی تقریب سے سید ناصر حسین شاہ کا خطاب۔ آرمی چیف کے بیان کی تائید کرتے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں، وزیر توانائی سندھ کراچی: صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان انٹیرئیر فرنیچر ایکسپو میں معیاری اور برانڈڈ اشیاء رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں جن سے عوام بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج چار روزہ پاکستان انٹیرئیر فرنیچر نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ یہ نمائش 17 اپریل تا 20 اپریل ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی۔ 100 سے زائد اعلیٰ معیار کے فرنیچر برانڈز اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش کے انعقاد پر منتظمین اور عدنان افضال اور مدیحہ عدنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم آرمی چیف کے بیان کی تائید کرتے ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انھیں سپورٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دو صوبے دہشتگردی کا شکار ہیں جس کے تابے بانے ہمارے دشمن ممالک کے ساتھ ملتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں فورسز اور سویلین افراد دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش تھی مگر ہماری قابل فخر فورسز نے ناکام بنادیا۔ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے نام پر ایک ہیں۔ فورسز کو کمزور کرنے کا نتیجہ ہم عراق، لیبیا اور شام میں دیکھ سکتے ہیں اور عبرت حاصل کرسکتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کینال کا معاملہ پیپلز پارٹی کی ریڈ لائن ہے، اگر کینال کا معاملہ آگے بڑھا تو پیپلز پارٹی حکومت سے علیحدہ ہوجائے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ کینال والے معاملے کا حل نکال لیا جائے گا۔
صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبابندی سید ناصر حسین شاہ نے علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔
صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے محمد عمر شاہ چیئرمین ڈپلومیٹک بزنس کلب کی جانب سے سحری کے پروگرام میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر معروف کاروباری اور صنعتکار شخصیات بھی موجود تھیں۔۔