Nasir Hussain Shah

More News 2

Post 242

سکھر میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی فتح پر شاندار تقریب ہوئی، جہاں راحت فتح علی خان اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ ہزاروں افراد نے شرکت کر کے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ “سکھر کا جذبہ پاکستان بھر میں مثال ہے”۔ یہ تقریبات صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر پورے سندھ میں جاری ہیں۔

Read More »

Post 238

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کا تھرپارکر کا اہم دورہ۔ سید ناصر حسین شاہ کا اسلام کوٹ میں تھر کول پاور بلاک ون اور ٹو کا دورہ۔ تھر بلاک ون اور ٹو میں مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Read More »

Post 236

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 174

#Minister #PlanningAndDevelopment #Energy #Sindh #SyedNasirHussainShah #SNHS #DeputyGeneralSecretaryPPPSindh #PakistanPeoplesParty

Read More »

Post 171

زیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ چیٸرمین سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی ( سیپرا ) کی اسامی کے لیے کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ امیدواروں کا انٹرویو لے رہے ہیں

Read More »

Post 158

وزیر وانائی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے ایس ای ایچ سی کا رواں سال 113 ملین روپے کا ٹارگٹ وصول اگلے سال کیلئے 266 ملین روپے کا ٹارگٹ مقرر، وزیر توانائی سندھ کراچی: صوبائی وزیر توانائی ، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ توانائی سندھ کے سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی نے رواں مالی سال کا 113 ملین روپے کا ٹارگٹ وصول کرلیا ہے جبکہ اگلے مالی سال 2026-25 کیلئے 266 ملین روپے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سندھ انرجی ھولڈنگ کمپنی (لمیٹڈ) کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، ایڈیشنل سیکریٹری زین العابدین، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق علی شاہ، سی ای او ایس ٹی ڈی سی سلیم احمد شیخ، سینئر جی ایم ٹیکنل ایس ٹی ڈی سی طاق سعید کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر طفیل احمد کھوسو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے نتیجے میں چار سال تک 250 ملین ورپے منافع کمپنی کو سالانہ ملتا رہے گا۔ وزیر توانائی کو مزید بتایا کہ 2023-24 مین کمپنی نے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 34 ملین روپے اور جبکہ 2024-25 میں 105 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 209 فیصد زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر توانائی سید ناصر شاہ نے ہدایت کی کہ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی آئل اینڈ گیس کے صرف ان سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرے جہاں پر کمپنی کو منافع یقینی ہو۔ انھوں نے مزید ہدایات دیں کہ ایس آئی ای ایچ کمپنی کے حوالے سے تجاویز کی ایک سمری وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تیار کی جائے تاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق آئندہ کوئی قدم اٹھایا جاسکے اور منصوبہ بندی کی جائے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کم سے کم رسک والے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے ۔ وزیر توانائی نے مزید ہدایت کی کہ بھرتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے تاہم مقامی افراد کو ترجیح دی جائے اگر متعلقہ تعلقوں میں معیار کے مطابق افراد دستیاب نہ ہوں تو ہر متعلقہ ڈسٹرکٹ سے میرٹ کی بنیادوں پر امیدوار اٹھائے جائیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ جس مقام پر آئل اینڈ گیس دریافت ہوتی ہے ملازمت کے حوالے سے پہلا حق متعلقہ افراد اور پڑھے لکھے نوجوانوں کا ہے۔

Read More »

Post 103

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 102

نیپرا کی جانب سے 270 میگاواٹ سولر پروجیکٹس کی منظوری عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اہم پیشرفت ہے، وزیر توانائی سندھ کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے صوبہ سندھ کے 270 میگاواٹ کے دو سولر پروجیکٹ کی منظوری چیئرمین بلاول بھٹو کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے وژن کی جانب سے اہم پیشرفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج انرجی ڈپارٹمنٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، سی ای او (ایس ٹی ڈی سی) سلیم احمد شیخ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ احمد قاضی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ 150 میگاواٹ کا سولر منسوبہ دیھ میٹھاگار میں جبکہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیھ ہلکانی میں لگے گا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ 270 میگاواٹ سولر منصوبوں کی منظوری ناصرف عوام کو سستی بجلی کی فراہمی میں معاون و مددگار ہوگا بلکہ کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ توانائی کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے والے تمام منصوبوں کی رفتار تیز کریں اور منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ کریں کیوںکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات بھی یہی ہیں کہ تمام عوامی فلاحی اور ریلیف کے منصوبوں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرکے ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچائیں۔

Read More »

Post 101

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »