
Post 100
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

سائیں سید ناصر حسین شاہ علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے۔۔

پاکستان انٹیرئیر فرنیچر نمائش میں رعایتی، معیاری اور برانڈڈ اشیاء دستیاب ہیں، افتتاحی تقریب سے سید ناصر حسین شاہ کا خطاب۔ آرمی چیف کے بیان کی تائید کرتے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں، وزیر توانائی سندھ کراچی: صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان انٹیرئیر فرنیچر ایکسپو میں معیاری اور برانڈڈ اشیاء رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں جن سے عوام بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج چار روزہ پاکستان انٹیرئیر فرنیچر نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ یہ نمائش 17 اپریل تا 20 اپریل ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی۔ 100 سے زائد اعلیٰ معیار کے فرنیچر برانڈز اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش کے انعقاد پر منتظمین اور عدنان افضال اور مدیحہ عدنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم آرمی چیف کے بیان کی تائید کرتے ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انھیں سپورٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دو صوبے دہشتگردی کا شکار ہیں جس کے تابے بانے ہمارے دشمن ممالک کے ساتھ ملتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں فورسز اور سویلین افراد دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش تھی مگر ہماری قابل فخر فورسز نے ناکام بنادیا۔ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے نام پر ایک ہیں۔ فورسز کو کمزور کرنے کا نتیجہ ہم عراق، لیبیا اور شام میں دیکھ سکتے ہیں اور عبرت حاصل کرسکتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کینال کا معاملہ پیپلز پارٹی کی ریڈ لائن ہے، اگر کینال کا معاملہ آگے بڑھا تو پیپلز پارٹی حکومت سے علیحدہ ہوجائے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ کینال والے معاملے کا حل نکال لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبابندی سید ناصر حسین شاہ نے علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔

صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے محمد عمر شاہ چیئرمین ڈپلومیٹک بزنس کلب کی جانب سے سحری کے پروگرام میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر معروف کاروباری اور صنعتکار شخصیات بھی موجود تھیں۔۔

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر لوگوں کی سائیں سید ناصر حسین شاہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ سید ناصر حسین شاہ نے لوگوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سن کر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

تھر کول بلاک ون میں کام کرنے والی کمپنی سائینو سندھ مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائے۔ وزیر توانائی سید ناصر شاہ کمپنی مقامی سیاسء، سماجی اور معزز شخصیات کے تحفظات کو دور کرے۔ وزیر توانائی کی سی ای او سائینو سندھ کو ہدایت۔ کراچی: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ون میں کام کرنے والء سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے مقامی سیاسی سماجی اور معزز شخصیات کے تحفظات کو دور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انیوں نے آج اپنے دفتر میں سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مصدق احمد خان بھی اس موقع موجود تھے۔ سیدناصرحسین شاہ نے اسوقع پر کہا کہ کمپنی اپنے مختلف سیکشن گارڈننگ، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ڈی واٹرنگ، پمپنگ صفائی نے مینٹینینس سولر پلانٹ میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات اور چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا وژن بھی ہے۔ انہھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔ سی ای او سائینو سندھ نے وزیر توانائی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی: سندھ کے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی بچوں کے اداروں کی بھرپور حمایت کے لیے پرعزم ہے۔