Nasir Hussain Shah

Top News

Post 151

سائیں سید ناصر حسین شاہ عوام کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے۔

Read More »

Post 150

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 149

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کا وزیر بلدیات سعید غنی کے ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس۔ صنعتوں کے پانی کی ضروریات اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ وقت کی اہم ضرورت ہے، ناصر شاہ ، سعید غنی کراچی: وزیر توانائی و ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کے ساتھ ایس تھری منصوبے (S-III) کے تحت سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون (TP-I) کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء کے علاوہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، ڈی جی پی پی یونٹ اسد ضامن، سی ای او واٹر بورڈ احمد علی صدیقی اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے ایس تھری منصوبے کے ھوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور کام کی رفتار کے حولے سے مشکلات و رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی اور وزیر بلدیات نے اس موقع پر ہدایت کی کہ صنعتوں کو پانی کی ضروریات اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کا 400 سے زائد ملیر گیلن سیوریج کا پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر میں روزانہ کی بنیاد پر جارہا ہے جوکہ ساحل کو آلودہ کرنے سمیت سمندری پانی کو گندہ کر رہا ہے بلکہ سمندر حیات کیلئے ہیچری کا کام اور افزائش نسل کیلئے ضروری مینگروز کو بھی زہر آلود کررہا ہے اور سمندری حیات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ صوبائی وزراء نے ہدایات دیں کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے میں حائل تمام رکاوٹوں اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے اور وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کے تحت ماہ اگست میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کردیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس تھری منصوبے کی تکمیل سے 3500 سے زائد صنعتی یونٹس جن کو روزانہ 40 سے زائد ملین گیلن پانی کی ضرورت پڑتی ہے اس سے صنعتی ایریا کو فائدہ ہوگا اور انکے کافی حد تک مسائل حل ہوسکیں گے۔ اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ اگست کے آخر تک ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کو مکلم فعال کردیا جائے گا اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کی مکمل تکمیل کی جائے گی ۔

Read More »

Post 148

جیکب آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ کی صوبائی وزراء کے ہمراہ رُکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کی رہائشگاہ آمد۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ، سعید غنی، مکیش چاولہ، حاجی علی حسن زرداری نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے اُن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت و ایثالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Read More »

Post 147

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 145

بجلی کے 300 یونٹ تک صارفین کو سولر ٹیکس سے مستثنیٰ برقرا دینے کیلئے سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے، سید ناصر حسین شاہ کا یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب۔ کراچی: وزیر توانائی ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کیلئے ہر ممکناً کاوشیں کررہی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی ھکومت سے رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے نیشنل انوائرمینٹل سسٹین ایبلٹی کا کانفرنس اور ایوارڈ کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا۔ تقریب کا انعقاد کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر، ریحام خان کے علاوہ دیگر بے بھی خطاب کیا۔ وزیر توانائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرین انرجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس حوالے سے سب سے زیادہ کام صوبہ سندھ میں کیا جارہا ہے۔ ونڈ اور سولر انرجی کے حوالے سے صوبہ سندھ خودکفیل اور مالامال ہے اور اس حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے۔ سندھ کے انتہائی پسماندہ اور غریب علائوں کے اور آف گرڈ خاندانوں میں سولر پینل تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے یہ تمام اقدامات چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کئے جارہے ہیں۔ محکمہ توانائی سندھ اس حوالے سے دن رات کوشاں ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے حکومت تو اپنا کام کرتی ہے مگر اس حوالے سے ہر شخص کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جسے اسکی کارکردگی کی بنیاد پر بیرونی ملک ادارے کاربن کریڈٹ کی مد میں کثیر تعداد میں ڈالرز فراہم کررہے ہیں اور اس کا سبب وہ مینگروز ہیں جنھیں چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات و دلچسپی کے باعث سندھ کی ساحلی پٹیوں میں لگایا گیا ہے۔ اور ایک دن میں ملین مینگروز کے پودے لگاکر ورلڈ گنیز بک میں نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یوتھ پارلیمنٹ اپنی محنت اور کاوشوں کے باعث تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج اس پروگرام میں پورا ہوٹل یوتھ سے بھرا ہوا ہے۔ ہم اسمبلیوں میں یوتھ کے حوالے سے اہم اقدامات کرنا چاہتے ہیں مگر قانون و آئین آڑے آرہا ہے۔ کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹس اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کراچی رہنے کے قابل نہیں مگر ملک بھر سے لوگ یہاں آرہے ہیں اور بس رہے ہیں مگر اس کے مقابلے میں سندھ چھوڑ کر کوئی بھی دیگر صوبوں میں جاکر نہیں بس رہا ہے اور نہ ہی کاروبار کر رہا ہے۔ 2013 کے بعد کراچی و صوبہ سندھ کو وفاق سے اسکا حصہ نہیں مل رہا ہے ۔ وفاق صوبہ سندھ کو صرف 2 یا 3 فیصد حصہ دے رہا ہے جوکہ صوبہ کے ساتھ زیادتی ہے۔ سندھ حکومت الیکٹرک بسوں کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کیلئے الیکٹرک اسکوٹرز کی تقسیم کا منصوبہ بنارہی ہے جبکہ خواتین کیلئے خصوصی تربیت اور لائسنس کے اجراء کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔ آخر میں وزیر توانائی نے ایوارڈز تقسیم کئے۔

Read More »

Post 144

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 143

سائیں سید ناصر حسین شاہ عوام کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے۔

Read More »

Post 142

سائیں سید ناصر حسین شاہ عوام کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے۔

Read More »