
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن اور حکومت کا مشن ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بااختیار بنائے بغیر عوام کو ان کی دہلیز تک ریلیف پہنچانا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی قاسم سراج سومرو، سیکریٹری بلدیات اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ٹیکنوکریٹ ممبر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بلدیاتی قوانین میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈپٹی میئرز اور وائس چیئرمینز کو مکمل اختیارات دے کر بااختیار بنایا جائے گا تاکہ بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے جبکہ نئی بلدیاتی ترامیم کے ذریعے عوام کے لیے مثبت اور خوشگوار تبدیلی لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کے رکن ایم پی اے قاسم سراج سومرو اور سیکریٹری بلدیات نے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کیں جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے بعد نئے ارکان کی حلف برداری تک موجودہ نظام برقرار رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میئرز و چیئرمینز کی عدم موجودگی میں ڈپٹی میئرز اور وائس چیئرمینز کے اختیارات میں اضافے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ میئرز اور ٹاؤن چیئرمینز کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کے باہمی روابط کو مستحکم کیا جائے گا اور واٹر بورڈ، سالڈ ویسٹ، ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ٹاؤنز اور یوسیز کی سطح پر کوآرڈینیشن کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ بلدیاتی معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ بلدیاتی معاملات کے حل میں شہریوں کے عملی تعاون سے شہر کی ترقی ممکن ہے اور بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے سے شہری مسائل کے حل کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جماعت میں میرٹ اور دیانت داری کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی اور شہریوں کو سہولیات مہیا کرنا ہے اور نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ میئرز اور ڈپٹی میئرز کی عدم موجودگی میں بھی شہری مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میئرز اور ڈپٹی میئرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل میں بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ دیگر بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

کراچی:وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا یوم القدس کی مناسبت سے “القدس ریلی” سے خطاب یوم القدس اور یہ ریلی یہ اجتماع ہمارے ایمان ہماری غیرت اور ہماری یکجہتی کے لیے ہے جو بیت المقدس کی آزادی اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہے۔ ہم سب ساتھ ہیں اور اس مبارک فریضے میں سب کی آواز اور سب کا موقف ایک ہی ہے. ہمارے رہبر سید علی خامنائی کو شہید کیا گیا۔ امریکہ او اسرائیل کے خلاف پوری ایرانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔خدا اسلام اور محافظین اسلام کا حامی و ناصر ہو۔

خواتین کی خودمختاری، پاکستان پیپلز پارٹی کا عزم حکومتِ سندھ کی جانب سے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کے بعد مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا آغاز ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو محفوظ، باوقار اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ زیادہ خودمختاری اور اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیم اور روزگار کے مواقع تک پہنچ سکیں۔ یہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی جانب پیپلز پارٹی کی قیادت میں سندھ حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔ #SyedNasirHussainShah#SNHS#Minister#LocalGovernment#Sindh#AliHouseKarachi