
Post 164
#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیر توانائی سندھ کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (ایس ٹی ڈی سی) کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی کے لیے ایس ٹی ڈی سی اہم کردار ادا کررہی ہے، اور اس کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عام صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ صنعتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایس ٹی ڈی سی مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، جس سے صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا اور معیشت کو استحکام ملے گا۔ ناصر حسین شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ کے فور واٹر پروجیکٹ میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ایس ٹی ڈی سی واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر ذمے داریاں ادا کرے گی، جبکہ کے فور منصوبے کے تحت گرڈ اور ٹرانسمیشن لائن جون 2026 تک مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ سے 100 میگاواٹ بجلی کی ترسیل 24 گھنٹے جاری ہے، اور ایس ٹی ڈی سی کے فور کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے کے الیکٹرک کو بھی چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ نوری آباد ٹرانسمیشن لائن کی کارکردگی کو بھی وزیر توانائی نے تسلی بخش قرار دیا۔ اجلاس میں سیکریٹری توانائی مشتاق سومرو، ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ، عمر نواز شیخ، سجاد جونیجو، طارق سعید سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ایس ٹی ڈی سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر توانائی نے ہدایت دی کہ حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق کم گریڈ ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کیا جائے جبکہ افسران کی تنخواہوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا جائے، تاکہ کم آمدنی والے ملازمین کو زیادہ ریلیف مل سکے۔ وزیر توانائی سندھ نے ایس ٹی ڈی سی کے افسران کو اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

KARACHI: A stunning bird’s-eye view of Shahrah-e-Bhutto. The inset shows Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah, accompanied by Senior Minister Sharjeel Inam Memon, paying the toll tax during the drive-through inauguration of the newly completed road. Also seen are Minister for Planning & Development Syed Nasir Hussain Shah and Senator Waqar Mehdi.

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متنازع کینال منصوبے کے خلاف 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ کریں گے۔

سکھر: صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے روہڑی میں ابراہیم تھیم کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کی۔

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی شاہینہ سعیدہ کی جانب سے دی جانے والی دعوت افطار میں شرکت۔ اس موقع پر دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی افطار میں شریک تھیں۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور بیرسٹر غلام شبیر شاہ نے ممبر صوبائی اسمبلی جام شبیر علی کی جانب سے دی جانے والی دعوت افطار میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی، پیپلزپارٹی کے عہدیدارن سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

کراچی: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت فرمائی۔