صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں وفاق کی جانب سے چلنے والے ترقیاتہ منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا وژن اور ہدایات ہیں کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے یقین دلایا کہ وفاق کے تعاون سے سندھ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں سندھ حکومت سے ہر ممکنہ تعاون کیا جائے گا اور اگر ان منصوبوں میں کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش ہوئیں تو انہیں جلد از جلد دور کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ نجم احمد شاہ سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی افسران بھی موجود تھے۔