کراچی: محکمہ توانائی سندھ اور پاکستان ریلوے کے مابین تھر ریلوے لاٸن بچھانے پر مفاہمتی یادداشت کی تقریب محکمہ توانائی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔
محکمہ توانائی کے سیکریٹری مصدق احمد خان اور پاکستان ریلوے کی جانب سے محمد فاروق اقبال چیف مارکیٹنگ آفیسر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اس موقعہ پر وزیر توانائی ، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے گفتگوں کرتے ہوۓ کہا کہ تھر کے کوٸلے کو ملک کے دیگر پاور پلانٹس تک پہنچانے کے لیے آج دستخط کیےگۓ ہیں انہوں نے کہا کہ تھر کے کوٸلے کو ملک کے دیگر صوبوں تک پہنچانے کے لیے ریلوے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تھر کو فیلڈ سے چھور ریلوے لاٸن تک 105 کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جاۓ گا منصوبے کے مطابق بن قاسم سے پورٹ قاسم تک 9 کلو میٹر تک لاٸن بھی بچھاٸ جاۓ گی معاہدے کے مطابق منصوبےمیں وفاق او ر سندھ حکومت کا پچاس فیصد برابر کا حصہ ہوگا منصوبے پر تقریبن 75 بلین روپے کی لاگت آۓ گی منصوبے سے حاصل ہونے والے نفع میں سندھ اور وفاق کا حصہ برابر ہوگا ناصر شاہ نے کہا کہ تھر کا کوٸلہ ملک توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت کا حامل ہے تھر کول فیلڈ سے نیشنل ریلوے لاٸن چھور تک ریلوے ٹریک بچھانے کا کام دو سال کی مدت میں پایہ تکمیل کا پہنچے گا









