Nasir Hussain Shah

وزیر ترقیات و منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کیلئے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نئی اسکیموں کے مقابلے میں جاری اسکیموں کیلئے ترجیحاً رقم مختص کرنے کی تجویز

کراچی: وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اور توانائی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت مالی سال 26-2025 کیلئے صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کیلئے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئیں، جن محکموں کے ترقیاتی اسکیموں کیلئے بجٹ تجاویز پیش کی گئی ان مین ورکس اینڈ سروسز بشمول جیل خانہ جات، ہوم ڈپارٹمنٹ کی اسکیمیں ، زراعت سپلائی اینڈ پرائیسز، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، کلچرل ، ٹورزم، اینٹی کیوٹیز اینڈ آرکائیوز، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، ایس اینڈ جی اے اینڈ سی ، انڈسٹریز اینڈ کامرس، انویسٹمنٹس، انرجی اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محکموں کی اسکیمیں شامل ہیں۔ ناصر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نئی اسکیموں کے مقابلے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے ترجیحاً رقوم مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں معلقہ محکموں کے وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ افسران کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ شریک تھے۔ وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکموں کی ترقیاتی اسکیمیں تیار کرتے وقت چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات اور فارمولے کو مدنظر رکھ تیار کی جائیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین صاحب کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ترقیاتی اسکیموں میں ہر کمیونٹی اور علاقے کا خیال رکھا جائے اور بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ محکموں کی نئی اور جاری اسکیموں کیلئے اپنے اپنے محکموں کیلئے جو بجٹ مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز بشمول جیلوں کی اسکیموں کیلئے 675 اسکیموں کیلئے 80 ارب روپے، زراعت سپلائی اور پرائیسز کی 60 اسکیموں کیلئے 9.7 ارب روپے، لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی 38 اسکیموں کیلئے 4.9 ارب روپے، کلچر ٹورزم آرکائیوز اینڈ اینٹ کیوٹیز کی 44 اسکیموں کیلئے 2.8 ارب روپے، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی 210 اسکیموں کیلئے 6.5 ارب روپے، سروسز اینڈ جنرل اینڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی 77 اسکیموں کیلئے 39 ارب روپے، انڈسٹریز اینڈ کامرس کی 1.8 ارب روپے، انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی 2 اسکیموں کیلئے 0.4 ارب روپے ، انرجی ڈپارٹمنٹ کی 16 اسکیموں کیلئے 12.8 ارب روپے اور پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی 28 اسکیموں کیلئے 12.7 اب روپے مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔