وزیر وانائی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے
ایس ای ایچ سی کا رواں سال 113 ملین روپے کا ٹارگٹ وصول اگلے سال کیلئے 266 ملین روپے کا ٹارگٹ مقرر، وزیر توانائی سندھ
کراچی: صوبائی وزیر توانائی ، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ توانائی سندھ کے سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی نے رواں مالی سال کا 113 ملین روپے کا ٹارگٹ وصول کرلیا ہے جبکہ اگلے مالی سال 2026-25 کیلئے 266 ملین روپے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سندھ انرجی ھولڈنگ کمپنی (لمیٹڈ) کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، ایڈیشنل سیکریٹری زین العابدین، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق علی شاہ، سی ای او ایس ٹی ڈی سی سلیم احمد شیخ، سینئر جی ایم ٹیکنل ایس ٹی ڈی سی طاق سعید کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر طفیل احمد کھوسو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے نتیجے میں چار سال تک 250 ملین ورپے منافع کمپنی کو سالانہ ملتا رہے گا۔ وزیر توانائی کو مزید بتایا کہ 2023-24 مین کمپنی نے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 34 ملین روپے اور جبکہ 2024-25 میں 105 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 209 فیصد زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر توانائی سید ناصر شاہ نے ہدایت کی کہ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی آئل اینڈ گیس کے صرف ان سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرے جہاں پر کمپنی کو منافع یقینی ہو۔ انھوں نے مزید ہدایات دیں کہ ایس آئی ای ایچ کمپنی کے حوالے سے تجاویز کی ایک سمری وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تیار کی جائے تاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق آئندہ کوئی قدم اٹھایا جاسکے اور منصوبہ بندی کی جائے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کم سے کم رسک والے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے ۔ وزیر توانائی نے مزید ہدایت کی کہ بھرتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے تاہم مقامی افراد کو ترجیح دی جائے اگر متعلقہ تعلقوں میں معیار کے مطابق افراد دستیاب نہ ہوں تو ہر متعلقہ ڈسٹرکٹ سے میرٹ کی بنیادوں پر امیدوار اٹھائے جائیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ جس مقام پر آئل اینڈ گیس دریافت ہوتی ہے ملازمت کے حوالے سے پہلا حق متعلقہ افراد اور پڑھے لکھے نوجوانوں کا ہے۔




















