خواتین کی خودمختاری، پاکستان پیپلز پارٹی کا عزم
حکومتِ سندھ کی جانب سے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کے بعد مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا آغاز ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو محفوظ، باوقار اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ زیادہ خودمختاری اور اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیم اور روزگار کے مواقع تک پہنچ سکیں۔
یہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی جانب پیپلز پارٹی کی قیادت میں سندھ حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔





















