Nasir Hussain Shah

کراچی:وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا یوم القدس کی مناسبت سے “القدس ریلی” سے خطاب

یوم القدس اور یہ ریلی یہ اجتماع ہمارے ایمان ہماری غیرت اور ہماری یکجہتی کے لیے ہے جو بیت المقدس کی آزادی اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہے۔ ہم سب ساتھ ہیں اور اس مبارک فریضے میں سب کی آواز اور سب کا موقف ایک ہی ہے. ہمارے رہبر سید علی خامنائی کو شہید کیا گیا۔ امریکہ او اسرائیل کے خلاف پوری ایرانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔خدا اسلام اور محافظین اسلام کا حامی و ناصر ہو۔