Nasir Hussain Shah

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کونسل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران کراچی کی جانب سے عالمی یوم القدس اور شہید قائد ملت کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت فرمائی۔

کونسل جنرل ایران جناب اکبر عیسیٰ زادی نے سید ناصر حسین شاہ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر تقریب میں دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔ مقررین نے یوم القدس کے موقع پر فلسطینی قوم اور قدس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بیت المقدس اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ سید ناصر حسین شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بیت المقدس اور فلسطینیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گی۔