وزیر توانائی و پلاننگ و ڈویلپمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری سے ان کے بھائی عبداللہ ناگوری کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساوتھ کے جنرل سیکرٹری عبد المجید، اسلم ناگوری، محمد خان ابڑو و دیگر بھی موجود تھے۔






