
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، سید فرخ شاہ اور دیگر نے عید کے پہلے روز شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری۔

سکھر: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ سے سکھر پہنچے، جہاں ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، امتیاز شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، نعمان اسلام شیخ، میئر سکھر ارسلان شیخ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جس کے بعد صدرِ مملکت بذریعہ ہیلی کاپٹر نئو ڈیرو ہاؤس روانہ ہو گئے۔

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کونسل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران کراچی کی جانب سے عالمی یوم القدس اور شہید قائد ملت کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت فرمائی۔ کونسل جنرل ایران جناب اکبر عیسیٰ زادی نے سید ناصر حسین شاہ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر تقریب میں دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔ مقررین نے یوم القدس کے موقع پر فلسطینی قوم اور قدس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بیت المقدس اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ سید ناصر حسین شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بیت المقدس اور فلسطینیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گی۔

*صوبائی وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ سے پاکستان پریمیئر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے سی ای او رانا لطیف کی فاتح ٹرافی کے ہمراہ علی ہائوس آمد* پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرہ، ایم پی اے آصف موسیٰ اور اسپورٹس جرنلسٹ یحیٰ حسینی بھی شریک تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے لاہور قلندر کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت سندھ بھر میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ملک کے لئے بروکار لانے پر لاہور قلندر کی کاوشوں کو سراہا اور سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سیدناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش میں لاہور قلندر کا کردار قابل تحسین اور لائق ستائش ہے۔ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کام کررہی ہے اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرنے کے لئے مختلف ٹورنامنٹس اور نیشنل گیمز کا انعقاد کررہی ہے۔ اس موقع پر رانا لطیف کی جانب سے سیدناصر حسین شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

#Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #SyedNasirHussainShah #SNHS #DeputyGeneralSecretaryPPPSindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi