Nasir Hussain Shah

More News

Post 232

سندھ حکومت کا عوامی کی بہتری کے لیے بڑا اقدام ، روہڑی-سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروسز متعارف کرانے کا منصوبہ، لاکھوں افراد مستفید ہوسکیں گے، وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ لاہور کی طرز پر پاکستان ریلوے اور حکومت سندھ کے مشترکہ منصوبہ سے عوام کی سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا، ریلوے کے اعلیٰ سطحی وفد کی سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاہور کی طرز پر پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے سب اربن ریلوے سروسز منصوبہ شروع کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے، یہ منصوبہ کراچی سے سکھر تک عوام کی سفری سہولیات میں اضافہ کرے گا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوسکیں گے، اسکے علاوہ انٹراسٹی بسوں پر مسافروں کا لوڈ بھی کم ہوگا اور رش کے باعث عوام کی تکالیف بھی کم ہونگی۔ انھوں نے عوام کی بہتری و سفری سہولیات میں اضافہ کے لیے سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے روہڑی سے سکھر کے درمیان شارٹ روٹ پر ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ریلوے کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین/سیکریٹری پاکستان ریلوے سید مظہر الاسلام کررہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں سی او ریلوے عامر علی بلوچ اور ڈی ایس ریلوے کراچی ریحان لاکھو شریک تھے جبکہ سیکریٹر محکمہ توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق علی شاہ ، ایڈیشنل سیکریٹری کول ڈاکٹر وقاص راجپوت، چیف ٹیکنکل افسر شارق رضا اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکریٹری ریلوے نے اس موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے سندھ حکومت کو مختلف منصوبوں میں شراکت کی پیشکش کی اور بتایا کہ پاکستان ریلوے نے پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور میں عوام کیلئے سب اربن ریلوے سروسز کا منصوبہ شروع کیا ہے جس سے 8 کروڑ کی آبادی مستفید ہورہی ہے۔ اسکے علاوہ ہمارے کئی منصوبے ہیں جوکہ ہم حکومت سندھ کے اشتراک سے شروع کرنا چاپتے ہیں جس کیلئے ہمیں سندھ حکومت کا تعاون اور مدد درگار ہے۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن اور ہدایات ہیں کہ عوام کے وسیع تر مفاد اور سہولیات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ منصوبے بنائے اور تکمیل کئے جائیں لہٰذہ چیئرمین کے وژن کے مطابق ہم ہر اس ادارے سے مکمل تعاون اور مدد کیلئے تیار ہیں جو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات کرے یا منصوبہ بندی کرے، اسی طرح ہم ریلوے کے ساتھ عوام مفاد کے عظیم منصوبوں میں ناصرف اشتراک کریں گے بلکہ حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکناً تعاون کو یقینی بھی بنائیں گے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے اپنے حصے کا کام مکمل کیا جبکہ ریلوے لائن کے اطراف تجاوزات کے کاتمے کے اقدامات جاری تھے کہ وہ ریلوے حکام کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر رکوا دئے گئے۔ ناصر شاہ نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری اور کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روہڑی سے کراچی تک ٹریک منصوبہ بہترین ہوگا۔ پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کو ترجیح دی جائی گی اور سندھ حکومت کی جانب سے این او سی سمیت دیگر حوالوں سے ہر ممکناً تعاون اور مدد کی جائی گی۔ سندھ حکومت آپکے ساتھ ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کی وجہ سے سندھ حکومت کے بہت سے پروجیکٹ التواء کا شکار ہیں اور توجہ طلب اور حل طلب ہیں لہٰذہ معاملات کی بہتری کیلئے مشترکہ طور پر کمیٹی قائم کی جائے جوکہ تمام مسائل کا حل تلاش کرے۔ اس موقع پر صوبہ سندھ مین واقع ریلوے اسٹیشنز اور حساس ترین ریلوے کراسنگ کی بہتری کیلئے بھی تجاویز زیر غور آئیں۔ مختلف ریلوے اسٹیشنز کو گود لینے کے حوالے سے بھی تجویز زیر غور آئی ہے۔ ریلوے لائن کے گرد صفائی ستھرائی اور گرین بیلٹ کے قیام کی بھی تجویز پر گور کیا گیا ہے۔

Read More »

Post 229

صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور سید ذوالفقار علی شاہ یوم استحصال کشمیر ریلی کی قیادت و خطاب کراچی: صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر ثقافت و سیاحت سید ذالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ہم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوا کر ہی دم لیں گے۔ کشمیر کا مقدمہ انصاف اور انسان کا مقدمہ ہے۔ آج بھارت پوری دنیا میں ذلت کا نشانہ بنا ہوا ہے اور انشاءاللہ ہم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق جلد فیصلہ ہوجائے گا۔ آئندہ سال 5 اگست 2026 کو جب ہم ملیں گے تو اس وقت کے کشمیر کے حالات یکسر تبدیل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پیپلز چورنگی تا مزار قائد تک نکالی جانے والی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما ایڈوکیٹ پرویز احمد، پیپلز پارٹی کے لعل چند اکرانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سلیم بلوچ، سرفراز راجڑ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، کلثوم چانڈیو، اویس شاہ، سنئیر ممبر بورڈ ریونیو سید خالد حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، غلام محمد و دیگر بھی شریک تھے۔ ریلی کےراستوں پر کشمیر اور پاکستان کےجھنڈے لگائے ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری حریت پسندوں کی تصاویر اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہر سال ہم 5 اگست 2019 کو بھارتی جارحیت اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرارداد کے برعکس ان کے خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے ایک سازش کے خلاف یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ آج ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ گذشتہ برس 2024 کو جب یہ دن ہم منا رہے تھے اس وقت ہم اتنے زیادہ پرامید نہیں تھے کہ جلد ہم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلوا دیں گے لیکن آج جب ہم 2025 میں یہ دن منا رہے ہیں تو ہم بہت زیادہ پرعزم ہیں کیونکہ 10 مئی کو بھارت کو جو ذلت پاکستانی افواج کے ہاتھوں اٹھانی پڑی ہے اور آج دنیا بھر میں بھارت جس طرح ذلیل ہورہا ہے انشاءاللہ آئندہ سال 2026 تک ہم آج کی صورتحال سے زیادہ کشمیر کے معاملہ بہتر ہوں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ گجرات کا قصائی مودی پہلے کشمیر کے اشیو پر بات کرنے کو ہی تیار نہیں تھا لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد وہ اب کشمیر پر بات کرنے پر آمادہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر عالمی دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم کسی صورت کشمیر کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے۔ آج بھی ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مودی اور بھارت کی جو حالت دنیا کے سامنے ہے انشاءاللہ ہمیں اب کشمیر کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ ہوئی اس وقت پوری دنیا ایک طرف تھی لیکن اللہ کی مدد اور پاک فوج کی مدد سے چند روز میں بھارت کو ذلت ہوئی ہے دنیا بھر نے دیکھا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انشاءاللہ جلد مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے دن ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی پاک فوج کی مہارت اور قوم کےجذبے سے فتح ملی اور انشاءاللہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں بھی ان کی مرضی اور منشاء کے مطابق آزادی دلوا کر ہی دم لیں گے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم پاکستان ہے۔ کشمیری ہمارےبھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج غزہ میں ظلم ہورہا ہے وہ عالمی دنیا کو نظر آرہا لے تو انہیں کشمیر میں بھی ظلم ہورہا ہے اس کو بھی دیکھنا ہوگا۔ آج پوری کشمیریوں کی قیادت جیل میں ہے، لیکن کشمیری عوام کے جذبے آج بھی اتنے ہی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی اس خطے میں بربریت ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا۔ انشاءاللہ ہم کشمیریوں کا مقدمہ بھی عالمی سطح پر لڑتے رہیں گے جب تک کشمیریوں کو آزادی سے ہمکنار کروا کر ان کہ امیدوں کے مطابق پاکستان میں شامل نہیں کرلیتے۔ وزیر ثقافت ذوالفقارعلی شاہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن پاکستان کی عوام کبھی بھول نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتی، جس طرح غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر مظالم ہورہے ہیں اسی طرح بھارت کی جانب سے نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا بے روپ چہرہ عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور انشاءاللہ کشمیر کے معاملہ پر بھی وہ بھارتی جارحانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خوبصورت واادیاں انشاءاللہ جلد پاکستان کے ساتھ ہوں گی۔ حریت رہنما ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا کہ میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا ہے اوع کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح تک بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے اگر ہزار سال بھی جنگ لڑنا پڑی تو ہم لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ

Read More »

Post 228

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 191

سائیں سید ناصر حسین شاہ عوام کا سچا خدمت گزار، جس کی پہچان وعدے نہیں، عملی خدمت ہے۔ عوامی مسائل کو ذاتی ذمہ داری سمجھنے والا رہنماء، جو دن رات عوام کی فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Read More »

Post 190

عوام کا نمائندہ وہی، جو عوام کے بیچ ہو۔ سائیں ناصر شاہ عوام کی خوشی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ جس کا انداز نرم، لہجہ خالص اور نیت صاف ہو، ایسا رہنما ہی قوم کی تقدیر بدلتا ہے۔

Read More »

Post 172

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 170

کراچی: صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ ہڑھی۔

Read More »

Post 159

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »