Nasir Hussain Shah

Top News

Post 308

روہڑی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے روہڑی کے گاؤں گول علی واہن میں ارشد بھٹو کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی دعوت میں شرکت کی۔

Read More »

Post 307

روہڑی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے روہڑی میں سندھ کے پہلے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہیں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ روہڑی شہر کی عوام کے لیے صاف پانی کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا، جو سندھ حکومت کی جانب سے ایک منفرد اقدام ہے جس کے تحت شہریوں کو صاف پانی مفت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روہڑی اور اطراف کی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ایک ماڈل پراجیکٹ ہے جو پورے سندھ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جسے روہڑی میں شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روہڑی کے اس صاف پانی منصوبے کی لاگت 66 کروڑ روپے ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر، اسسٹنٹ کمشنر روہڑی، مختیارکار روہڑی سمیت متعلقہ افسران اور منتخب نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Read More »

Post 306

سندھ حکومت کی جانب سے روہڑی میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ عوام کے لئے صاف پانی کی مفت فراہمی کا منفرد پراجیکٹ ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ

Read More »

Post 305

قصرے ناصر روہڑی ہائوس پر آئے ہوئے ہیں معززان شہریوں سے ملاقات کی اور ان کو عید کی مبارکباد دی آپ سب کے پیار، محبت اور خلوص کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

Read More »

Post 302

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، سید فرخ شاہ اور دیگر نے عید کے پہلے روز شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری۔

Read More »

Post 301

سکھر: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ سے سکھر پہنچے، جہاں ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، امتیاز شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، نعمان اسلام شیخ، میئر سکھر ارسلان شیخ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جس کے بعد صدرِ مملکت بذریعہ ہیلی کاپٹر نئو ڈیرو ہاؤس روانہ ہو گئے۔

Read More »

Post 300

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے پہلے روز نوڈیرو ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنماء سید خورشید احمد شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read More »

Post 298

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت لیاری ٹرانسفورمیشن پروجیکٹ کا ایک اہم اور تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، پروجیکٹ ڈائریکٹر، متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی، اجلاس میں لیاری کے دیرینہ مسائل کے حل، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا، وزیر بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تقریباً پانچ ارب روپے کی لاگت سے لیاری ٹرانسفورمیشن پروجیکٹ پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا جس کے تحت علاقے کو جدید شہری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ لیاری کے عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور حکومت سندھ اس کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے بتایا کہ نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے ذریعے منصوبے کا جامع ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں پانی کی فراہمی، سیوریج نظام کی بہتری، گیس کی دستیابی، برساتی نالوں کی بحالی اور گلیوں و سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کو شامل کیا گیا ہے، وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ لیاری جیسے اہم عوامی منصوبے میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو مکمل جوابدہی کا سامنا کرنا ہوگا، انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے جبکہ فنڈز کے بروقت اجراء اور ان کے درست استعمال کی سخت نگرانی کی جائے، اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اور ادارے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے منصوبے کی پیش رفت کو تیز کریں تاکہ مقررہ مدت میں اہداف حاصل کیے جا سکیں، ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ لیاری کے عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ علاقے میں معاشی و سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا، اجلاس میں فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، تکنیکی رکاوٹوں کے فوری حل اور منصوبے کی باقاعدہ پیش رفت رپورٹ مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ اعلیٰ سطح پر مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Read More »

Post 292

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے علی ہائوس پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔

Read More »