Nasir Hussain Shah

Top News

Post 140

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »

Post 139

سندھ میں سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے گا، فوجی فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ اور محکمہ توانائی سندھ میں اہم مشاورت۔ کراچی: صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے فوجی فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں سندھ میں ماحول دوست توانائی کے فروغ اور سولرائزیشن کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ریٹائرڈ میجر جنرل امجد احمد بٹ، بریگیڈیئر عمران سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ محکمہ توانائی سندھ کے سیکریٹری مشتاق احمد سومرو، ڈائریکٹر سولر محفوظ قاضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ فریقین کے درمیان سندھ میں سولر پارکس، مائیکرو اور منی سولر گرڈز کے قیام اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کرنے سے متعلق حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گرین انرجی کے فروغ اور اس کے کلائمیٹ چینج پر مثبت اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت سندھ گرین انرجی کو بھرپور فروغ دے رہی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔ اسی سلسلے میں سندھ حکومت نے بجٹ میں گرین انرجی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر باہمی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر میجر جنرل (ر) امجد احمد بٹ نے صوبائی وزیر توانائی کو یادگاری ٹوپی اور شیلڈ کا تحفہ پیش کیا، جس کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا۔ یہ ملاقات سندھ میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش ہے۔

Read More »

Post 138

سائیں سید ناصر حسین شاہ عوام کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے۔

Read More »

Post 137

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مرحوم حاجی عبدالکریم ڈھیڈھی کے پوتے کے دعوت ولیمہ میں شرکت فرمائی۔ سید ناصر حسین شاہ نے دولہا دولہن کو شادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read More »

Post 136

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جناب حبیب الرحمن کے صاحبزادوں کے دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت فرمائی۔ سید ناصر حسین شاہ نے حبیب الرحمن کو بچوں کی شادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read More »

Post 134

کراچی: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی جانب سے (HUNDAN) فلم کے پریمیئر میں شرکت فرمائی۔

Read More »

Post 133

کراچی: وزارت توانائی سندھ کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ملیر کے ان متاثرین میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جن کی زمین پر مستقبل کا 150 میگاواٹ کا سولر پارک تعمیر کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے متاثرہ خاندانوں میں چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے متاثرین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر پارک کی زمین پر رہائش پذیر افراد کو بے سہارا نہیں چھوڑا گیا بلکہ انہیں بروقت اور مناسب معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔وزیر توانائی نے بتایا کہ ملیر میں 150 میگاواٹ کے جدید سولر پارک کا قیام زیرِ عمل ہے، جو کراچی کے عوام کو صاف، ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کے مطابق کسی بھی ترقیاتی منصوبے سے قبل زمین سے متاثرہ افراد کو مکمل ادائیگی کو یقینی بنانا لازم ہے ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح توانائی کے شعبے میں پائیدار حل فراہم کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو بہتر معیارِ زندگی میسر آ سکے۔تقریب میں سیکریٹری توانائی مشتاق سومرو، ایڈیشنل سیکریٹری زین العابدین انصاری، پروجیکٹ ڈائریکٹر محفوظ قاضی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔۔

Read More »

Post 131

#SyedNasirHussainShah #SNHS #Minister #Energy #PlanningAndDevelopment #Sindh #PakistanPeoplesParty #AliHouseKarachi

Read More »