Nasir Hussain Shah

کراچی: وزیر توانائی و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تمام فلاحی اداروں اور مفت تعلیمی اسکولوں کی بھرپور سپورٹ کررہی ہے۔

یہ بات انہوں نے الفرقان ویلفیٸر آرگناٸزیشن کی 13 سالہ مفت تعلیم دینے کے حوالے سے قاٸد اعظم ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہی تقریب میں صوبائی وزراء محمد علی ملکانی اور سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی شرکت کی اس موقعہ پر الفرقان اسکولز کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے زیر تعلیم بچوں نے شرکاء کو اپنے تعلیمی سفر میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ الفرقان اسکولز سے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں ہم سب اس کارخیر میں حصہ ڈالنے کے لیے موجود ہیں چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے ایسے تمام اسکولوں کی سرکاری سطح پر بھرپور مدد کی جاۓ جو مستحق طلباءوطالبات کو مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں ناصر شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے ہمیں اس طرح کی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے تعلیمی اداروں سولر کو انرجی پر منتقل کردیا گیا ہے اور مرحلہ وار دیگر تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کیا جارہا ہے