Nasir Hussain Shah

کراچی: وزیر توانائی، منصوبہ بندی وترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس انرجی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوباٸ وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیاء لنجار، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ سب کمیٹی فنانس کے اجلاس میں عوام کے وسیع تر مفاد کے منصوبوں کے مالیتی امور کی منظوری دی گٸ اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کے مالیاتی مساٸل پر غور کیا گیا وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیٸرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے سلسلے میں درپیش مساٸل کا حل ہماری اولین ترججیع ہے اجلاس میں محکمہ توانائی ، محکمہ کلچرل ، آبپاشی ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیٸرز ، ورکس اینڈ سروسز کے مالیاتی مساٸل پر تفصیلی غور اور فنڈ کی منظوری دی گٸ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے پیش کی گٸ تجاویز کو اتفاق راۓ سے منظور کیا گی