Nasir Hussain Shah

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 25 اپریل کو سکھر میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عوام کی بڑی تعداد شرکت کر کے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرے گی۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے جلسے کے سلسلے میں روہڑی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کا شاندار جلسہ ہوگا جس کے لیئے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہے۔

اس موقع پر دیگر صوبائی وزراء اور پارٹی کارکنان بھی موجود۔